کشمیریوں کو جمہوری اورآئینی حقوق سے محروم کیا گیاہے، فاروق عبداللہ

جمعہ 18 جولائی 2025 16:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کے انکے جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیرکے وقار اور خودمختاری کوبرقراررکھنے کیلئے ریاستی درجہ کی مکمل بحالی ناگزیرہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار ایک تعزیتی دورے کے دوران بڈگام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست ہمار ا حق ہے اور یہ ہم پر کوئی احسان نہیں ہے،ریاستی درجے کی بحالی محض ایک سیاسی ضرورت نہیں ہے ، یہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے جسے مزیدتاخیر کے بغیرپوراکیاجاناچاہیے۔