ساہیوال، ٹریفک حادثات خاتون سمیت چار جاں بحق ،سات زخمی

جمعہ 18 جولائی 2025 18:33

ساہیوال، ٹریفک حادثات خاتون سمیت چار جاں بحق ،سات زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت چار افراد ہلاک اورسات شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں تین کی حالت نازک ہے ۔پہلا حادثہ نور شاہ گو گیرہ روڈ خطرناک موڑ پر ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار الٹ جانے سے فیصل آباد سے ستیانہ کی خاتون رخشندہ جاں بحق ہوگی ڈرائیور اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ بورے والا روڈ پر اڈ ہ غازی آباد کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک کے کنارے پیدل جانے والے بوڑھے محمد صدیق 63 سالہ کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تیسرا حادثہ نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ پل کے قریب ہوا یہاں موڑپر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے نتیجہ میں چک 427 گ ب کا نوجوان سعادت اللہ اور تا ند لیا نوالہ کا کلرک امجد ہلاک ہو گئے اور ایک سرکاری ملازم اکبر نامی شدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے غازی آباد پولیس نے ٹریکٹر ٹرالر قبضہ میں لے لیا ہے۔