وزیراعظم میرٹ پربھرتیوں کے لیے پرعزم ہیں، وزیر قانون

جمعہ 18 جولائی 2025 21:06

وزیراعظم میرٹ پربھرتیوں کے لیے پرعزم ہیں، وزیر قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون و انصا ف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میرٹ پر بھرتیوں کے لیے پرعزم ہیں،کوٹے کے مطابق بھرتی کے لئے تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے لیے بھی آسانی پیدا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعے کوپارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان ،جنوبی پنجاب ،خیبر پختون خواہ اور دیگر دور دراز علاقوںکے امیدواروں میں اگر شہری علاقوں کے امیدواروں کی مسابقت کے مطابق صلاحیت نہیں تو کوشش کی جائے گی کہ ان کا معیار بہتر بنایا جائے تاکہ وہ بھی اپنے کوٹے مطابق ملازمتیں حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیم پہ سمجھوتہ کرنا چھوڑ دیں تو ملک سنور جائے گا،اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آنے والی نسلوں کو سنوارنے کے لیے تعلیم پہ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔