وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا سابق ناظم بریار ملک حامد صفدر کی وفات پر اظہارتعزیت

جمعہ 18 جولائی 2025 21:07

وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا سابق ناظم بریار ملک حامد صفدر کی وفات ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) سابق ناظم یونین کونسل بریار اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حامد صفدر کی وفات پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی تعزیت کے لیے اٹک پہنچے۔

(جاری ہے)

وہ مرحوم کی رہائش گاہ شین باغ اٹک گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹوں ملک علی حمزہ صفدر، ملک حاشر صفدر اور ملک روحیل صفدر سے ملاقات کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ملک حمید اکبر خان بھی موجود تھے۔\378