Live Updates

طلال چوہدری نے بارش سے نئی شاہراہ کے متاثر ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کو جعلی قرار دیدیا

جمعہ 18 جولائی 2025 20:15

طلال چوہدری نے بارش سے نئی شاہراہ کے متاثر ہونے سے متعلق سوشل میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گزشتہ روز بارش سے نئی مکمل ہونے والی شاہراہ کے متاثر ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے منصوبے کی اصل وڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے ایکس پر دن بھر اس منصوبے کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے متعلق جعلی گردش کرنے والی تصویر بھی اصل وڈیو کے ہمراہ جاری کی ہے ، منصوبے کی اصل وڈیو رات گئے فضا سے بنائی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ منصوبے کے چاروں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے اور منصوبے کا کوئی حصہ متاثر نہیں ہے جیسا کہ گمراہ کن تصویر میں دکھایا گیا تھا۔

طلال چوہدری نے ایکس پر پوسٹ میں جعلی تصویر اور حقیقت پر مبنی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ کرم رجب طیب ایردوان انٹر چینج کی رات کی وڈیو ملاحظہ کر لیں، اس منصوبے میں نائنتھ ایونیو اور جناح ایونیو جنکشن پر ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہیں، وڈیو سے مکمل واضح ہے کہ حالیہ بارش سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات