ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے ملازمت کے بہانے بیرون ممالک نوجوان لڑکیوں کو بھجوانے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے ملازمت کے بہانے بیرون ممالک نوجوان لڑکیوں کو بھجوانے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر محمد ہمایون مہمندنے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ ریکروٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانیوں سے لڑکیوں کو بیرون ممالک کے لئے بھرتی کیا ہے جن سے وہاں پر جسم فروشی کرائی جاتی ہے انہوں نے معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ سربیا میں پاکستان سے لڑکیوں کو بھجوانے میں پاکستانی مشن کا کوئی کردار نہیں ہے اور ایکسپو کیلئے پاکستان سے 38افراد جاسکے جن کو وہاں پر فروٹ اور سبزیوں کے فارم میں نوکریاں ملی ہیں انہوں نے کہاکہ سربیا میں 13ورکرز کو دوبارہ نوکریاں دی گئی ہیں اور پاکستانی مشن نے کمپنیوں سے رابطہ کرکے چیک کیااور ویریفیکیشن کے بعد بتایا کہ ورکرز کی ڈیمانڈ درست ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو نوکری دینے میں سفارت خانے کا کوئی کردار نہیں ہے اور ہم نے تمام تر تفصیلات پیش کردی ہیں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے جس پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔