Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) جیکب آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ ،حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے دیدار لاشاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میںہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کارکنا ن نے ضلعی دفتر سے امیر شہر دیدار لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا جس میں نظیر وگن ،ہدایت اللہ اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شدید نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر دیدار لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کئے پہاڑ توڑ رہی ہے اور رلیف دینے میں ناکام ہے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے دعوے کرکے قرض پر حکومت چلائی جا رہی ہے حکومت کے تمام دعوے فریب ثابت ہورہے ہیں،آئی ایم ایف کی آڑ میں ملازمین کو تنخواہوں میں 8سے 10فیصد اضافہ کیا گیا اور اپنی مراعات میں 500فیصد بڑھائی گئی یہ زیادتی ہے موجودہ حکمران بہتر یہ ہے کہ استعفی دیکر گھر چلے جائیں ایسا نہ ہو اعوام کو سیلاب انہیں بہا لے جائے ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات