Live Updates

ق*ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 18 جولائی 2025 19:55

:چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرنل زین العابدین اور آرمی فسران ،اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے حالیہ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی فوری امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شاید بارش کے باعث چار افراد جاں بحق ، رابطہ سڑکوں اور پلوں کے علاوہ بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس بحالی کے لئے کام جاری ہے اور تمام شعبوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ جس پر آرمی افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متعلقہ محکموں کے کام کو سراہا اور اس امر کی تاکید کی اس جذبے اور عزم کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسدادِ تجاوزات ، مدارس کی رجسٹریشن، پرائس کنٹرول،غیر قانونی پٹرول پمپس ، بجلی چوری، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں و اشیاء، غیر قانونی تارکین وطن اور لیبر لاز کے حوالے سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلع میں غیر قانونی اقدامات پر فوری کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو پر امن ماحول مہیا کیا جا سکے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات