گوجرانوالہ،تحصیل نوشہرہ ورکاں میں صفائی مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 18 جولائی 2025 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی ہدایات پر تحصیل نوشہرہ ورکاں میں صفائی مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز تحصیل نوشہرہ ورکاں کی یونین کونسل90پھلوکی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل نوشہرہ ورکاں کا عملہ ہیوی مشینری کی مدد سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف رہا اور یونین کونسل کے گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایاگیا۔

اس صفائی آپریشن کی نگرانی تحصیل سپروائزر عباس بھٹی، سینٹری سپروائزر امجد محمود چوہدری، سینٹری انسپکٹر حسن جاوید، سیکرٹری یونین کونسل تنویر احمد وڑائچ نے کی اور اپنی نگرانی میں صفائی کا عمل مکمل کروایا۔\378