گوجرانوالہ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا منڈی بہاءالدین کا تفصیلی دورہ، سیلابی صورتحال اوراربن فلڈنگ کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کی

جمعہ 18 جولائی 2025 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ، گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے منڈی بہاءالدین کا تفصیلی دورہ کیا، حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد دونوں دریاوں جہلم اور چناب میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اوراربن فلڈنگ کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت لائیو سٹاک ،ایریگیشن، ہیلتھ، ایجوکیشن ، 1122اور ایم سیز کے افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر گوجرانولہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال ، پانی کے بہاﺅ اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ایمرجنسی تیاریوں، عملے کی تعیناتی اور دستیاب وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشوں کے بعد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ موسم برسات میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب آنے کی صورت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔

متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات بوٹنگ پوائنٹس ،ٹرانسپورٹیشن، ریلیف کیمپس کے قیام، کھانا ، میڈیسن، جانوروں کے چارے اور دیگر انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوفلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کر کے ادویات، بجلی کی فراہمی، کھانے پینے کی اشیاءکی،صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت کی۔

کمشنر گوجرانوالہ نے تمام محکمہ جات کو ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے سمیت مشینری کے چالو حالت میں ہونے،دریائی بندوں، ڈرینج ، نالوں کی صفائی فلڈ ریلیف آلات کی ضروری مرمت کی ہدایات بھی جاری کیں۔کمشنر گوجرانوالہ نوہید حیدر شیرازی نے نئی تعمیر ہونے والی سبزی منڈی و غلہ منڈی کا دوہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر گوجرانوالہ کوسبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی کے قیام اور ان میں سہولیات کے حوالے سے بتایا کہ دکانات کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے پر ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے ۔

کمشنر گوجرانوالہ نے نئی سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی میں تاجرں کی سہولت کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل میں بارشی پانی کے داخل ہونے کے بعد گرنے والی دیوار اور جیل کے قیدیوں کی دوسرے ضلع کی جیلوں میں منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمشنر گوجرانوالہ نے منڈی شہر اور میونسپل کمیٹی کا بھی دورہ کیا ۔ کمشنر گوجرانوالہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور تمام وسائل کو استعمال کر کے عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے پنجاب یونیورسٹی آف رسول کا بھی دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔\378