بلوچستان، مون سون سیزن کے دوران 16افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

جمعہ 18 جولائی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)بلوچستان میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں، سیلابی ریلوں، دیوار اور آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں مون سون کے دوران مختلف حادثات اور نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن کے دوران جاں بحق افراد میں 7بچے، 5مرد اور 4خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث11 مکانات مکمل تباہ اور 55کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بارشوں سے 4سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مون سون کے دوران مختلف اضلاع میں سولر پینلز اور فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔