پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیر اہتمام شہید شاہنواز بھٹو کی 40ویں یوم شہادت کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 جولائی 2025 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیر اہتمام شہید شاہنواز بھٹو کی 40ویں یوم شہادت کی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد کی گئی۔تقریب میںصدر ضِلع شرقی اقبال ساند ،سرور خان غازی، ریاض بلوچ ، زوالفقار قائمخانی، آصف خان، خالد لطیف اور فرخ نیاز و دیگر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکا نے شہید شاہنواز بھٹو اور بھٹو خاندان کی پاکستان اور پاکستان کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور انکے مشن کی تکمیل کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا.تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی، سٹی ایریا کے عہدیداران و کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی