ملتان تھانہ کپ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعہ 18 جولائی 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ملتان تھانہ کپ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کو ایس ایچ او تھانہ کپ عبدالخالق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت منشیات فروش ملزم رئیس الدین قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مذکورہ چرس کی برآمد کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :