سعودی عرب کا دوسرا طیارہ آگ سے متاثرہ افراد کےلیے امداد لے کر شام پہنچ گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سعودی عرب کا دوسرا امدادی طیارہ شام کے الاذقیہ گورنریٹ میں جنگل کی آگ سے متاثرہ افراد کےلیے شیلٹرز سمیت دیگر سامان لے کر حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔اردو نیوزکے مطابق سعودی وزارت دفاع کے تعاون سے شاہ سلمان مرکز کے تحت سعودی عرب نے متاثرین کی مدد کے لیےایئر بریج قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے کےلیے مملکت کی امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز اور شام کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں تاکہ جنگل کی آگ سے نمٹنے کےلیے ضروری سامان اور مشینری فراہم کی جا سکے۔اس معاہدے کا مقصد فیلڈ فائر فائٹنگ ٹیموں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے ذریعے موثر رسپانس کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :