پشاور، اسلام آباد موٹر وے پر ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایکسائز انسپکٹر عزیر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار سپاہی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں سپاہی قمر زمان جن کی عمر 32 سال ہے اور ان کا تعلق باجوڑ سے ہے، سپاہی منصور جن کی عمر 29 سال ہے اور وہ کرک کے رہائشی ہیں، سپاہی سلار جن کی عمر 19 سال ہے اور وہ بھی باجوڑ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سپاہی محمد اعجاز جن کی عمر 23 سال ہے اور وہ کرک کے رہائشی ہیں، شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر عزیر محمد کی عمر 39 سال تھی اور وہ ضلع باجوڑ کے رہائشی تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔