
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، سیلابی پانی سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی
سیلاب کی وارننگز کے باوجود سرکاری گوداموں سے گندم منتقل نہ کی گئی، سرکاری گندم کے ذخائر خراب ہونے سے مارکیٹ میں گندم مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
محمد علی
جمعرات 11 ستمبر 2025
19:52

(جاری ہے)
دوسری جانب پنجاب میں گندم کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب میں گندم کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں اور سرکاری سطح پر 14 لاکھ ٹن کا شارٹ فال پیدا ہو چکا ہے۔ آئندہ سات ماہ کے دوران صوبے کو مجموعی طور پر 42 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ فی الحال صرف 29 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے پاس محض 8 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں، جبکہ باقی ضرورت نجی شعبے اور شناخت شدہ ذخائر پر منحصر ہے، جو کسی بھی وقت غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔محکمہ خوراک نے گندم کی قلت پر قابو پانے کے لیے پاسکو (پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن) سے 14 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے ساتھ ہر ماہ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایک لاکھ ٹن سرکاری گندم جاری کرنے کی پالیسی بھی زیر غور ہے تاکہ سپلائی چین کو برقرار رکھا جا سکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کو بھی نجی ذخائر سے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، جس سے پنجاب کے وسائل پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔ اگر پاسکو سے ذخائر بروقت نہ ملے تو پنجاب میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے، جو مارکیٹ میں سنگین بحران کا سبب بنے گا۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، سیلابی پانی سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی
-
غزہ: بھوک سے 106 بچوں سمیت 361 ہلاکتیں، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی کے لوگوں کی حالت زار پر دنیا کی بے توجہی قابل شرمندگی، ٹام فلیچر
-
خودکشی بارے نقصان دہ غلط فہمیاں اور بیانہ بدلنے کی ضرورت، ڈبلیو ایچ او
-
پولینڈ پر روسی ڈرون حملے پر یو این چیف کو تشویش
-
پاکستان سیلاب: یو این ادارے ہنگامی امدادی کارروائیوں میں سرگرم
-
سیلاب سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد دیہات اور تقریباً 42 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے
-
بھارتی آبی دہشتگردی نقصانات کا باعث بنی لیکن حکومتوں کے ناقص انتظامات سے بھی عوام کا بڑا نقصان ہوا
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
-
شہباز حکومت کی جانب سے روزانہ 30 ارب روپے کا قرضہ لیے جانے کا انکشاف
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار، دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.