پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ،ڈی پی او بھکر

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے سب انسپکٹر محمد حیات خان شہید کی برسی کے موقع پر پولیس لائن بھکر میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور اُن عظیم سپوتوں کو یاد کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے امن و امان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ان کا خون ہماری حفاظت کی ضمانت ہے۔ پولیس کے یہ جوان ہماری شناخت اور ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ تقریب نہ صرف شہید کو خراجِ عقیدت ہے، بلکہ زندہ اہلکاروں کے لیے بھی حوصلہ، جذبہ، اور فرض شناسی کا عملی پیغام ہے۔\378

متعلقہ عنوان :