مظفرگڑھ،گھریلو جھگڑے پر بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل،ملزم فرار

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:42

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) کوٹ ادو میں گھریلو جھگڑے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر میں گھریلو جھگڑے پر اظہر نامی شخص نے مشتعل ہو کر اپنے سگے چچا اکبر کو گولی مار کر قتل کر دیااورموقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :