صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہنگو آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر پولیس کو خراج تحسین

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:47

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہنگو آپریشن میں  4 خوارجی دہشت گردوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی ڈی پی او محمد خالد اور ایس ایچ او نبی خان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے اور دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ۔\932