آئی ای ای ای پی فیئر 2025دنیا بھر میں ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہوگی ،وزیر توانائی ناصر شاہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) صوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 16سے 18ستمبر 2025تک ایکسپو سینٹر کراچی میں بدر ایکسپو کی جانب سے آئی ای ای ای پی (IEEEP) فیئر 2025دنیا بھر میں ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہوگی۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیئر 2025کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تعارفی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

تقریب میں بدر ایکسپو سولوشنز کے سی ای او زوہیر نصیر ، انجنیئر نوید اکرم انصاری، انجنیئر خالد، مرزا اختیار بیگ، ،ڈپٹی قونصل جنرل ایران، ترکش اتاشی سمیت نامور صنعتکار و تاجر بھی موجود تھے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نمائش میں موجود ملکی و غیر ملکی مصنوعات کے اسٹالز کے باعث پاکستانی مصنوعات پروموٹ کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت ایسے اقدامات اور پلیٹ فارم کو بلکل سپورٹ کرتی ہے جوکہ ملکی معیشت و استحکام کیلئے سودمند ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے کے پاکستان میں بہترین مواقع موجود ہیں، ماحولیاتی آلودگی اور دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر سندھ حکومت گرین انرجی کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے نئے نئے پروڈکٹس کو بھی متعارف کرانے کا موقعہ ملے گا۔