محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کی تعریف

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:46

محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، ادارے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی عوامی خدمات کے جذبے کو سراہا۔ حنیف عباسی نے کہاکہ یہ ادارہ واقعی ایک مثالی طبی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہاکہ میں راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے اٴْن عوام کا شکر گزار ہوں جو یہاں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ گزشتہ 13 سالوں سے یہاں سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی میں اس ادارے کا دورہ کرتا ہوں، صرف مثبت آوازیں اور تعریفیں سننے کو ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ اس ادارے کی شفاف کارکردگی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ تمام خدمات اللہ کی رضا کے لیے انجام دی جا رہی ہیں اور یہی جذبہ ہمیں کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شعبہ صحت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت کے شعبے میں مثالی کام ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب ادویات عوام کو ان کے گھروں تک پہنچ رہی ہیں، جو کہ ایک انقلابی قدم ہے۔