
سانحہ سوات سے متعلق بنی انکوائری کمیٹی میں محکمہ سیاحت کی غفلت اورکوتاہیوں کا انکشاف
ہفتہ 19 جولائی 2025 20:46

(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ کے مطابق ٹریول ایجنٹس ضلع میں بغیر کسی نگرانی کے کام کر رہے ہیں، ٹورازم اتھارٹی ایونٹ منیجمنٹ کو ترجیح دے کر سیاحوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، سیاح جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے وہ بغیر این او سی کے دریا کے کنارے قائم کیا گیا تھا اور ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلئے کسی قسم کا وارننگ بورڈ نصب نہیں تھا اور سیلابی صورتحال کے باوجود سیاحوں کو دریا کی جانب جانے سے نہیں روکا گیا۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔رپورٹ میں سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کی ہمہ وقت تعیناتی یقینی بنانے، سیاحتی مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کرنے اور میڈیا کے ذریعے سیاحوں کو حفاظتی تدابیر اور آگاہی دینے کی مہم شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوٹلز کی انتظامیہ کو مون سون کے دوران سیزنل کمپلائنس سرٹیفکیٹ لینے کا پابند بنایا جائے، تمام غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی اور ذمے دار افسران کے خلاف 30 روز میں محکمانہ کارروائی مکمل کی جائے۔دوسری جانب محکمہ سیاحت نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔محکمہ سیاحت نے ڈی جی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سانحہ سوات کے ذمے دار محکمہ سیاحت کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے اور ان افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ 30 روز میں پیش کی جائے۔محکمہ سیاحت کے خط میں کہا گیا کہ سیاحوں کو آگاہ رکھنے کیلئے سہولت سینٹرز قائم کیے جائیں۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لائسنسنگ سسٹم سے متعلق 30 روز میں رپورٹ جمع کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ سوات میں تمام سیاحتی مقامات میں ٹورازم پولیس کو تعینات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، صوبے کے اندر اور باہر ٹریول ایجنٹس کو ریگولیٹ کیا جائے، ٹریول ایجنٹس کو پابند کریں کہ سیاحوں سے متعلق سیفٹی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: وسیم کی کہانی جسے تعلیمی غربت کے اندھیرے میں ملی روشنی
-
تاریخ میں پہلی بار غذائی قلت بچوں میں موٹاپے کا سبب، یونیسف
-
ایرانی جوہری تنصیبات کی نگرانی بحال کرنے کا معاہدہ ہوگیا، آئی اے ای اے
-
جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا
-
پاکستان نے اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دےدی
-
پنجاب میں مہنگائی کا بے قابو طوفان امڈ آیا
-
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
-
سوڈان: لوگوں کو بوچڑ خانوں میں تشدد کر کے مارا گیا، تحقیقاتی کمیشن
-
نپیال: احتجاجی مظاہروں میں 19 ہلاکتوں پر وزیراعظم مستعفی
-
یو این امن کاری تنازعات میں پھنسے لوگوں کے تحفظ کا نام، ژاں پیئر لاکوا
-
دنیا کے عسکری اخراجات ریکارڈ 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ
-
یو این جنرل اسمبلی کی نئی صدر جرمنی کی اینالینا بیئربوک نے حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.