کیٹ مڈلٹن کی سابق اسسٹنٹ نے میگھن مارکل اور دوستوں کو ان فالو کردیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سابق معاون نتاشا آرچر نے میگھن مارکل اور قریبی دوستوں کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔37سالہ نتاشا آرچر نے حال ہی میں 15سالہ خدمات کے بعد کیٹ مڈلٹن کی ذاتی معاون اور اسٹائلسٹ کے طور پر استعفیٰ دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ پبلک کیا اور اس کے بعد شاہی خاندان کے پرستاروں نے فورا نوٹ کیا کہ انہوں نے نہ صرف میگھن مارکل بلکہ ان کے قریبی دوستوں کو بھی سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نتاشا آرچر اب بھی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے سرکاری انسٹاگرام اکانٹ کو فالو کر رہی ہیں۔دوسری جانب نتاشا آرچر نے شاہی محل چھوڑنے کے بعد اپنا نجی ادارہ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس سے متعلق ان کے انسٹاگرام بائیو میں بھی تحریر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نتاشا آرچر نے 2010ء میں شاہی خاندان کے قریبی حلقے میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے شہزادہ ولیم و شہزادی کیٹ دونوں کی معاونت کی تھی۔