صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا،جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بلا شبہ پاکستانی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔\932