ٴْبارشی و سیلابی پانی و زمینی رابطہ برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہی: ملک صہیب احمد

۳چکوال سوہاوہ روڑ پر عارضی پل بنانے کا کام جاری ہے جبکہ انٹرچینج جہلم پر بھی عارضی پل بنانے کا کام جاری ہے

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:30

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے صوبے کے پانچ مقامات پر عارضی کشتی و سٹیل پل بنانے کا کام شروع کر دیا ہے اور ازمان روڑ راجن پور پر عارضی پل قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد نے کہا ہے کہ داجل راجن پور کے مقام پر بھی عارضی کشتی پل قائم کر دیا گیا ہے اور چکوال سوہاوہ روڑ پر عارضی پل بنانے کا کام جاری ہے جبکہ انٹرچینج جہلم پر بھی عارضی پل بنانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حاجی پور راجن پور میں بھی عارضی پل بنانے کا کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ عارضی پلوں کی مدد سے زمینی رابطہ کو برقرار کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے کہا کہ عوام الناس کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہی.انہوں نے کہا کہ عارضی پلوں سے چھوٹی ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کا کام جاری رکھے ہوئے ہی