پولیس سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے کوشاں ہے، آئی جی پنجاب

ہفتہ 19 جولائی 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہے، بارشوں کے ممکنہ نئے سپیل اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو اور سکیورٹی اداروں سے ہمہ وقت کوآرڈینیشن میں ہیں، پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس افسران و اہلکار سیلابی ریلے سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی و امدادی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں اورمتاثرہ شہریوں میں کھانے پینے و روزمرہ کی اشیاء بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :