کوہستان اپر پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم کو گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) کوہستان اپر پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللّٰہ (پی پی ایم) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل کی زیرنگرانی و قیادت میں سرکل کے مختلف تھانہ جات، چوکیوں اور چیک پوائنٹس کے افسران اہلکاروں نے ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نفری کے ہمراہ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تھانہ ہربن کے مقام پر مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر ملزم سے ایک پستول 30 بور اور 27 کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزم مسکین ولد روشن خان قوم شین سکنہ بھاشا اسلحہ کے نسبت کوئی بھی قانونی اجازت نامہ یا لائسنس پولیس کو پیش نہ کر سکا، جس پر پولیس نے اسلحہ کو فوراً اپنے قبضے میں لیا اور ملزم کے خلاف تھانہ ہربن میں غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :