برازیل نے بھارتی میزائل کی خریداری کیلئے مذاکرات ختم کر دیئے

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے،دفاعی تجزیہ کار

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) برازیل نے بھارت کے ساتھ آکاش میزائل کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے میزائلوں کا جدید ورژن نہ دینے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارتی کمپنیوں نے آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔برازیل نے بھارتی میزائل کے پرانے ورژن کو فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ معاہدے کی مجموعی مالیت 5 ارب بھارتی روپے بنتی ہے۔برازیل اب فضائی دفاعی نظام کے لیے اٹلی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔