ہائی کورٹ کا نئی سڑکوں کے ٹینڈرز کو روکنا احسن اقدام ہے،محمد مشتاق گورسی

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)پیپلز پارٹی تحصیل کھوئی رٹہ کے سرپرست اعلیٰ محمد مشتاق گورسی نے کہا کہ ہائی کورٹ کا نئی سڑکوں کے ٹینڈرز کو روکنا احسن اقدام ہے بھمبر کے لیے 17کروڑ اور باقی آزاد کشمیر کے لیے صرف13 کروڑ جاری کیے گئے یہ بد نیتی پر مبنی ہے ہائی کورٹ نے سڑکوں کے نئے ٹینڈرز پر روک لگا کر احسن اقدام کیا ہے ہم اس فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل کھوئی رٹہ کے سرپرست اعلیٰ محمد مشتاق گورسی نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ فنڈز میں بے ضبطگیاں ، سیاسی اقرباء پروری کی گئی ہے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے پر پلیٹ فارم پر عوامی حقوق کا دفاع کرنے کے لیے صف اول رہے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں بھی عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔