Live Updates

کارکن اور رہنماء کسی بھی دعوت نامہ کا انتظار کیے بغیر از خود رہائی عمران خان کنونشن میں شریک ہوں گے، خواجہ فاروق احمد

مظفرآباد ڈویژن میں پہلی بار اس قسم کا کنونشن ہونے جا رہا ہے جو صرف اور صرف عمران خان کی قید نا حق سے باعزت رہائی کیلئے طلب کیا گیا ہے

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے بانی چیئرمین عمران خان کی 5 اگست کی فائنل کال کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں ،مشاورت کو حتمی شکل دینے کیلئے عمران خان رہائی کنونشن جو 26 جولائی بروز ہفتہ تین بجے دن عثمان پلازہ سی ایم ایچ روڈ منعقد ہو رہا ہے میں سب پارٹی کے رہنمائوں کارکنوں اور جملہ تنظیموں کے ذمہ داران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سب کسی بھی دعوت نامہ کا انتظار کیے بغیر از خود اس رہائی عمران خان کنونشن میں شریک ہوں گے، خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں پہلی بار اس قسم کا کنونشن ہونے جا رہا ہے جو صرف اور صرف عمران خان کی قید نا حق سے باعزت رہائی کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اسی کنونشن میں 5 اگست کو احتجاجی کال کے حوالے سے لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھی عمران خان کی رہائی چاہتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ فارم 47 کی حکومت نے ریاست پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے عوام کے مینڈیٹ پر فارم 47 کے ذریعے ڈاکا ڈالا گیا ہے جو عمران خان کی قید کو ناحق اور ظلم سمجھتا ہے وہ 5 اگست کو باہر نکلے گا اور 26 جولائی کو بھی اس کنونشن کی تیاریوں کیلئے اپنی مشاورت دے گا، انہوں نے بالخصوص حلقہ تین جو اس عمران خان رہائی کنونشن کا میزبان ہے کے کارکن رہنماء زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھیوں سمیت اس میں شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات