رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈہ ٹیکس وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ملتان کے تھانہ ممتاز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈہ ٹیکس وصول کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کو تھانہ ممتازآباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد عرفان ولد نذیر احمد اور محمد قاسم ولد امیر علی بی سی جی چوک رکشہ اسٹینڈ پر رکشہ ڈرائیوروں سے اڈہ ٹیکس کے نام زبردستی بھتہ وصول کر رہےہیں جس پر تھانہ ممتازآباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والے مذکورہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اڈہ ٹیکس کے نام پر غیر قانونی وصول کردہ ہزاروں روپے بھی برآمد کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :