راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،تین افراد گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام افیون جبکہ سول لائنز پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر 580 گرام چرس برآمد کی۔ دوسری جانب پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 560 گرام چرس برآمد کی،تینوں مقدمات الگ الگ تھانوں میں درج کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :