عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب نے سرگودھا کے لیے مختلف منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 20 جولائی 2025 18:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ( ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب نے سرگودھا کے لیے مختلف منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی میں مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا میں واسا کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کو بھی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اسکی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔