ساتویں آل سندھ انٹر ڈویژن ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ: کراچی کی لڑکیوں نے میدان مار لیا

اتوار 20 جولائی 2025 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیدرآباد میں دو روزہ ساتویں آل سندھ انٹر ڈویژن ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں صوبے بھر سے 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر حیدرآباد مریم کیریو کے مطابق ایونٹ میں مجموعی طور پر 84 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں ہر ریجن سے 12 کھلاڑی شامل تھے۔

اس کے علاوہ 12 ٹیم آفیشلز اور 12 ٹیکنیکل آفیشلز نے بھی ایونٹ کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔مریم کیریو کے مطابق مقابلوں میں کراچی نیشاندار کارکردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، میرپورخاص کی ٹیم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن حیدرآباد کے حصے میں آئی۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمانِ خصوصی احمد علی راجپوت(سیکریٹری، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن)تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز کے طور پر محترمہ مریم کیریو (ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر)نے خصوصی شرکت کی۔

ایونٹ کی میزبانی اور انتظامی امور کی نگرانی پرویز احمد شیخ (چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن)اور عائشہ ایورم (ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن)نے کی، جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرمریم کیریو نے کہا وومین کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے مقابلے نہ صرف ان کی جسمانی فٹنس بلکہ خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لڑکیوں کی کھیلوں میں شرکت بڑھانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں ایسے ایونٹس کا تسلسل کے ساتھ انعقاد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :