-قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی

اتوار 20 جولائی 2025 21:50

ؓ قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ملکی کراس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق قلات میں ایک 2D کار اور پک اپ کے مابین تصادم ہوا ٹوڈی کار کوئٹہ سے تربت جارہی تھی تصادم کے نتیجے میں محمد انور ولد کریم بخش قوم پندرانی سکنہ اوستہ محمد حال قلات جاں بحق ہوگئے جبکہ باغات میں کام کرنے والے 5 مزدور مجیب الرحمن ولد عبدالنبی، غلام قادر ولد غلام محمد، سونا خان، عبدالرسول ولد خدا بخش اور محمد ظاہر ولد عبد الودود شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔