ایران، گرمی کی لہر میں پانی کی قلت سنگین، شہریوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت

پیر 21 جولائی 2025 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ایرانی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ پانی کا استعمال ایک حد سے زیادہ نہ کریں کیونکہ گرمی کی شدید لہر نے پانی میں کمی کر دی ہے۔العربیہ کے مطابق ان دنوں ایران میں واٹر سکیو رٹی کا ایشو کافی اہم ہو گیا ہے۔ پانی کی فراہمی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور ان دنوں جاری گرمی کی شدید لہر نے اس کو اور بھی پریشان کن بنا دیا ہے۔

ایران کے جنوبی علاقوں میں عام طور پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ پانی کو ڈیل کرنے والوں کی بد انتظامی کی وجہ سے ہے کہ جہاں پر پانی کے زیر زمین ذخائر کو گدلے پن کا شکار بنا دیا گیا ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو رہی ہیں۔ایران کے قومی موسمیاتی شعبے نے کہا تھا کہ ایران اس وقت گرمی کے شدید ترین ہفتہ سے گزر رہا ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں حکام نے پانی کے احتیاط سے استعمال کی ہدایت کی ہے اور ایران کی سٹیٹ کونسل کے سربراہ کے مطابق انہوں نے بھی شہریوں کو یہی ہدایت کی ہے۔ایران میں حکام اسی طرح کی شہریوں کو ہدایات جاری کر رہے ہیں اور یہ معاملہ کئی صوبوں میں زیادہ سنگین ہے۔ایران میں کام کر نے والی صوبائی واٹر مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو 20 فیصد پانی کم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پانی کی قلت کا مل جل کر مقابلہ کیا جا سکے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو پانی فراہم کرنے والے ڈیموں میں اس وقت پانی بہت کم ہے اور اگلے سال اس سے بھی کم ہونے کا خطرہ ہے۔