روس ، بس حادثے میں 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

پیر 21 جولائی 2025 09:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) روس میں بس حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے روس کے جمہوریہ ساکھا میں پیر کی صبح ایک بس کے پہاڑ سے گرنے سے 14افراد ہلاک اور 7افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

علاقائی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق ڈینیسوفسکی مائننگ اینڈ پروسیسنگ پلانٹ کے زیر انتظام سڑک پر پیش آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ سات زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔