جوہری پروگرام،ایران کے ساتھ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے

پیر 21 جولائی 2025 09:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان ایک بار پھر مذاکراتی دور شروع ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مذاکرات کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان مذاکرات کے لیے اصولی اتفاق ہو گیا ہے مگر وقت اور تاریخ کے تعین کے لیے مشورے جاری ہیں،یہ بھی طے ہونا باقی ہے کہ آئندہ ہفتے سے مذاکراتی سلسلہ کس ملک کی میزبانی میں ہوگا۔