جموں ، ضلع کشتواڑ میں 3.1شدت کا زلزلہ

پیر 21 جولائی 2025 12:06

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زلزلہ پیمامرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز کشتواڑ کے قریب تھا اور اس کی شدت 3.1تھی۔حکام نے بتایا کہ فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔