کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود، بارش کا بھی امکان

پیر 21 جولائی 2025 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :