میانوالی،مختلف واقعات میں 3 نو عمر بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق متعدد بچے اور نوجوان شدید زخمی

پیر 21 جولائی 2025 16:59

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)مختلف واقعات میں 3 نو عمر بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق متعدد بچے اور نوجوان شدید زخمی ہسپتال منتقل رکھی سے لاوہ جانے والی بارات میں شامل بس پنجند کے قریب بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کی چھت پر سوار محمد جنید سکنہ میال جاں بحق جبکہ درجن کے قریب بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نواحی علاقہ تھانہ چاپری میں تعینات کانسٹیبل عامر خان سکنہ کمرمشانی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی، تھل کینال میں میں 2 نو عمر بچے ڈوب کر جاں بحق نواحی علاقہ واں بھچراں کا رہائشی 14 سالہ اسد ولد ریاض انصاری اپنے چچا محمد نواز انصاری کے گھرملنے کیلئے آیا ہوا تھا وہ اپنے کزن شاہ زیب ولد محمد نواز انصاری کے ہمراہ تھل کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاشیں تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیں، نواحی قصبہ مہارانوالہ میں 2 سالہ معصوم بچی گھر کے نزدیک برساتی نالے میں گر کر جاں بحق موقع پر موجود لوگوں نے بچی کو برساتی نالے سے نکال لیا، دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ 19 سالہ نوجوان قتل نواحی علاقہ کچہ گجرات کے قصبہ میلے والی میں 19 سالہ والدین کا اکلوتا لخت جگر محمد وقاص ولد محمد بلال دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا کچھ عرصہ قبل محمد وقاص کی سولر پلیٹیں چوری ہوئی تھیں جس کا وقاص نے ملزمان کے خلاف تھانہ کندیاں میں چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا قتل کے بعد ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے سولر پلیٹیں بھی توڑ دیں اور جاے واردات سے فرار ہو گئے تھانہ کندیاں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، بذریعہ سی پیک راولپنڈی جانے والی کوچ کو حادثہ وانڈھی گھنڈ والی(میانوالی) کا رہائشی نوجوان محمد اصغر موقع پر جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاوہ ازیں نواحی قصبہ سہراب والہ میں 6 فٹ زمین کے تنازعہ پر 2 سگے بھائی قتل ایک بھائی اور چچا شدید زخمی واقعات کے مطابق مسکین اللہ خان یارو خیل نے 6 فٹ زمین کے معمولی تنازعہ پر اپنے ہی قبیلہ یارو خیل کے طاہر اقبال خان، ارشد خان دونوں سگے بھائیوں کو اندھادھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک بھائی اور چچا کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ صدر میانوالی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے