شرجیل انعام میمن کاسینئر صحافی راشد نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

دکھ کی اس گھڑی میں راشد نور کے اہلِ خانہ، احباب اور ادبی و صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں،سینئروزیرسندھ

پیر 21 جولائی 2025 17:02

شرجیل انعام میمن کاسینئر صحافی راشد نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سینئر صحافی راشد نور کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

پیرکوجاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں راشد نور کے اہلِ خانہ، احباب اور ادبی و صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔راشد نور ایک ہمہ جہت شخصیت تھے، صحافت اور ادب کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے