وزیراعلی نے دادو کی دھامرا برانچ میں شگاف کا نوٹس نوٹس لے لیا

متاثرہ علاقوں میں نگرانی بڑھائی جائے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،مراد علی شاہ

پیر 21 جولائی 2025 20:36

وزیراعلی نے دادو کی دھامرا برانچ میں شگاف کا نوٹس نوٹس لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں دھامرا برانچ میں شگاف کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ دھامرا برانچ میں آر ڈی 67 پر شگاف پڑا ہے۔

(جاری ہے)

مشینری اور آلات پہنچائے جا چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے،ایگزیکٹو انجینئر رائس کینال ڈویژن موقع پر موجود ہیں۔شگاف کو بند کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی۔مراد علی شاہ نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں نگرانی بڑھائی جائے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلی سندھ نے ریلیف ٹیموں کو بھی الرٹ اور موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کردی

متعلقہ عنوان :