
اپوزیشن ایسا پروپیگنڈا کر رہی ہے جیسے انہوں نے ٹکٹس کسی غریب ورکرز کو دیے ہوں
پی ٹی آئی نے مراد سعید، فیصل جاوید، پیر نورالحق قادری اور روبینہ ناز جیسے امیدواروں کو ٹکٹس دیے، یہ سرمایہ دار نہیں ہیں، اپوزیشن بتائے کہ کتنے عام ورکرز اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیے ہیں؟ مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
پیر 21 جولائی 2025
19:48

(جاری ہے)
صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا کر اخلاقیات کا بھاشن نہ دے، پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،اب مخصوص نشستوں پر قبضہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض امیدوار خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشرافیہ بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلامقابلہ آ جاتے ہیں، اگر ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں، اس سے زیادہ اہم وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دشمنوں سے ہاتھ ملانے سے انکار تھا، جب الیکشن ہوگا تو اس میں نتیجہ جو بھی ہو جیت نظریے کی ہے، میں نے عمران خان سے سیکھا ہے کہ آزمائش کے وقت انسان کا اصل کردار سامنے آتا ہے، اپنے اعصاب کو فولاد کردیں تو آپ کو ہر دباؤ پر صرف ہنسی ہی آئے گی۔ دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے 4 ناراض امیدوار اچانک انتخابی دوڑ سے دستبردار ہوگئے، جن میں عائشہ بانو، وقاص اورکزئی، ارشاد حسین اور عرفان سلیم شامل ہیں جب کہ پانچویں ناراض امیدوار خرم ذیشان اب بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، اس پیشرفت کے بعد تمام امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان بڑھ چکا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی مین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے ناراض امیدواروں کیخلاف پارٹی کارروائی کرے گی، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دھوکا دہی نہیں ہوگی، ہارس ٹریڈنگ کو ڈونکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے میں خود گھوڑوں کا بہت شوقین ہوں، دیکھا جائے تو گدھا بھی خدمت کرنے والا جانور ہے، سینیٹ میں خرید و فروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے، فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنا اچھا فیصلہ ہورہا ہے، اس سے پہلے پنجاب سینیٹ انتخابات میں ہم نے یہی کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا اسی فارمولے پرعمل کریں گے، عدالتی احکامات کے تحت اب مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین گورنر ہاؤس میں حلف لے رہے ہیں، ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی، عمران خان کے فیصلے کی نفی بانی پی ٹی آئی کی نفی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کی صوبہ بھر میں سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل پیش
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.