ذوالفقارجونیئر اور ریحام خان کی کراچی کے لئے سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں،میری پہچان پاکستان

ذوالفقار جونیئر کا کوٹہ سسٹم ختم کرکے اردو اور سندھی بولنے والوں کو برابری کے حقوق دینے کا اعلان قابل ستائش ہے،ریحام خان کا کراچی کی حیثیت تسلیم کرنے اور کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ترجمان ایم پی پی

پیر 21 جولائی 2025 20:21

ذوالفقارجونیئر اور ریحام خان کی کراچی کے لئے سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں،میری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)ترجمان میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)نے کہاہے کہ ذولفقار جونیئر اور ریحام خان کی کراچی کے لئے سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ذوالفقار جونیئر کا کوٹہ سسٹم ختم کرکے اردو اور سندھی بولنے والوں کو برابری کے حقوق دینے کا اعلان قابل ستائش ہے۔ریحام خان کا کراچی کی حیثیت تسلیم کرنے اور کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

لیکن اسکے لئے عمل شرط ہے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں قومی یکجہتی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ بیڈ گورننس کی درستگی کے لئے ملک کو مستحکم کرنے والے ہر فرد جماعت کو میری پہچان پاکستان ویلکم کرے گی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قومی وحدت اور لسانی سوچ سے بالا تر ہوکر ایک قوم بننے کی سوچ دی ہے جسکی وجہ سے ملک میں امید کی کرن اور پاک فوج کی شجاعت اور کامیابی کے بعد نوجوانوں میں امید کا دیا جل چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل ہیں۔ ساتھ ساتھ کراچی معاشی حب ہے کراچی چلتا ہے تو ملک کا پہیہ چلتا ہے اس لئے ہم ذولفقار جونئیر کی مثبت سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں نفرتون اور تنازعات کو ختم ہونا چاہئے یہی ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں رہنما اسے سیاسی نعرے کے طور پر نہیں بلکہ قومی مفاد اور کراچی کے نوجوانوں کی احساس محرومی کے خاتمے اور کراچی و ملک کی ترقی کے لئے بہتر کردار ادا کریں گے۔