
جس دن ووٹ کو عزت ملے گی اس دن ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا
عمران خان کی رہائی کا مطلب عدالتیں اور پوری قوم رہا ہوجائے گی، 26 ارکان کومعطل کرنے والا معاملہ غیر قانونی تھا کوئی خام خیالی میں نہ رہے کہ کسی دباؤ یا خوف میں احتجاج بند کردیں گے، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا
ثنااللہ ناگرہ
پیر 21 جولائی 2025
20:29

(جاری ہے)
26 ارکان کو معطل کرنے والا معاملہ غیر قانونی تھا جو اپنے انجام کو پہنچ گیا کوئی کسی خام خیالی میں نہ رہے کہ ہمارے ممبران کسی دباؤ یا خوف کے تحت احتجاج کرنا بند کردیں گے وہ ہمیشہ سچ بولیں گے جھوٹ کو آئنہ دکھائیں گے۔
اس وقت یہ پورا نظام جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے ان کو ہم ہر لمحہ یاد دلاتے رہیں گے کہ تم جھوٹ کے نظام پر کھڑے ہو۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے جو شہادت عدالت میں پیش ہوئی قوم کے سامنے ہے، دو مرکزی گواہ میں سے ایک کہتا میں چھپ کے کمرے میں داخل ہوا صوفے کے پیچھے چھپ کر سنا دوسرا کہتا میں نے سازش ہوتے میز کے نیچے چھپ کر سنی یہ ہیں ان کے ناقبل تردید شوہد، اس قوم کے ساتھ ، عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق انگریز بھی دیتا تھا جو یہ حکومت نہیں دے رہی، اس حق کو یہاں جرم بنا دیا گیا ہے ، آج سیاست و صحافت پر جو قدغن ہے درحقیقت انسانیت پر قدغن ہے۔جب ہم آواز بلند کرتے ہیں ہمیں مجرم قرار دیا جاتا ہے،ہم پر گولیاں چلائی جاتی ہیں اب ایسا نہیں چلے گا ہم آواز اٹھائیں گے۔ جب ہم عمران خان کی رہائی کی بات کرتے ہیں اس ملک میں انسانیت کی رہائی کی بات کرتے ہیں، عمران خان رہا ہوگا تو عدالتیں رہا ہونگی پوری قوم رہا ہوگی۔ جس دن ووٹ کو عزت ملے گی اس دن اس ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قوم سے تو بہت مذاق ہو چکا ،عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے، حق کیلئے آواز بلند کرنے کو جرم بنا دیا گیا ، بغاوت کے الزامات لگائے جاتے ہیں ،قوم کی آزادی کے لئے باہر نکل کر آواز بلند کریں گے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے ،عدالت جاتے ہیں تو پتہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملے گا۔اعجاز شفیع، فرخ جاوید مون، معین ریاض، عمر ڈار ، اقبال خٹک ، شوکت بسرا اور دیگرکے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے وہ بخوبی سرانجام دیا، چھبیس ممبران کے خلاف کارروائی غیر آئینی عمل تھا، ممبران اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ہمارے ممبران نے جھوٹ کو آئینہ دکھایا تو سو سے زائد ممبران کو قوم کی نمائندگی سے محروم کیا گیا اور فارم سینتالیس کا استعمال کیا گیا، تمام ممبران پیچھے ہٹنے والے نہیں ، کچھ لوگوں کا ریفرنس ڈراپ ہوا تو ہرزہ سرائی کی گئی کہ ڈیل کی گئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قوم سے بہت مذاق ہو چکا، عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے، کچھ کمرے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے عدالت، ہم بس چلے جاتے ہیں لیکن ہمین وہاں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہوتی ۔آواز بلند کرنا انسانی حق ہے جسے جرم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں عمران خان نے اسمبلی ممبران کی تعریف کی ہے، ممبران اسمبلی کی توقیر کریں ،ممبران مشکل وقت میں حق کا نعرہ بلند کئے ہوئے ہیں، تبدیلی پوری قوم لاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس گرمی میں عمران خان کی بیرک میں بیس ،بیس گھنٹے پنکھا بند رکھا جاتا ہے،دو سال عمران خان کو بہت پیشکشیں لیکن وہ آواز بند کرنے کیلئے تیار نہیں ،عدالتیں آزاد ہوں گی تو عمران خان آزاد ہوگا ،ووٹ آزاد ہوگا تو عمران خان وزیر اعظم ہوگا، ہم اپنی جگہ کھڑے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کی صوبہ بھر میں سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل پیش
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.