وزیراعلی سے اماراتی سفیر کی بھی ملاقات ، خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

پیر 21 جولائی 2025 20:36

وزیراعلی سے اماراتی سفیر کی بھی ملاقات ، خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور نجی شراکت داری کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یواے ای کے سفیر نے شاہراہِ بھٹو کی حالیہ تعمیر پر وزیراعلی کو مبارکباد دی اور تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار جلد سندھ کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

دونوں رہنمائوں نے خواتین کے بااختیار بنانے کے اقدامات پر بھی تعاون پر اتفاق کیا جن کے تحت متحدہ عرب امارات سندھ میں خواتین کی صحت، روزگار اور تعلیم سے متعلق منصوبے شروع کرے گا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے متعلق ایک اہم اجلاس جلد بلایا جائے گا۔