
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
لاہور سے اسلام آباد کا فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جانے کا امکان
محمد علی
پیر 21 جولائی 2025
21:04

(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں سے اسلام آباد تک لنک کر رہے ہیں جس سے اسلام آباد سے لاہور کی موٹروے پر ٹریفک کا دباؤ کم ہونے کے ساتھ ساتھ 100کلومیٹر کا فاصلہ اور سفر کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ اور اسلام آباد کی موٹروے سے گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجرخان کے اضلاع بھی اسی موٹروے سے منسلک ہوں گے جس سے متعلقہ اضلاع کے شہریوں کو بالخصوص لاہور سے اسلام آباد سفر کے لئے مزید سہولتیں حاصل ہوں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں این ایچ اے افسران سے جاری منصوبوں پر رپورٹ طلب کی اور پنجاب ریجن کے مختلف منصوبوں، نئے انٹرچینجز اور دیگر تعمیرات پر ضروری ہدایات دیں۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی ای او روڈا نے بھی شرکت کی اور مختلف محکمانہ امور پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سینئر افسران کے ہمراہ ملتان روڈ کے توسیعی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور مختلف جگہوں پر رک کر موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سینئر افسران کو مختلف ترقیاتی امور میں بہتر ی لانے کے لئے بھی ہدایات دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
-
جس دن ووٹ کو عزت ملے گی اس دن ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا
-
عوام کا ریاست پر اعتماد بحال رکھنے کیلئے ضروری ہےکہ بلوچستان واقعے میں انصاف ہوتا نظر آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.