نادرا کے نئے رجسٹریشن سینیٹر میں کراچی کے شہریوں کیلیے خدمات کا آغاز

پیر 21 جولائی 2025 17:02

نادرا کے نئے رجسٹریشن سینیٹر میں کراچی کے شہریوں کیلیے خدمات کا آغاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے دفاتر کے چکر لگانے سے پریشان شہریوں کیلیے گھر کے قریب ہی بڑی سہولت دستیاب کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی میں مزید 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہری باآسانی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے کراچی کے 3 سینٹرز سے متعلق بتایا کہ ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹائون میں نادرا کے بڑے مراکز قائم ہوں گے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ نادرا پاک آئی ڈی کی فیس وہی ہے جو سینٹرز میں وصول کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانی زیادہ تر نادرا پاک آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شناختی قوانین میں تبدیلی عوام کی سہولت کیلئے کی گئی ہے، پیدائش، موت، شادی، طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسلز جاری کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ سابق چیئرمین سینٹر اور افسران کی ایف آئی اے تفتیش جاری ہے، میڈیا کو جلد نکالے گئے افسران اور زیرِ تفتیش اہلکاروں کی تفصیل دی جائے گی۔اس سے قبل ڈی جی عامرعلی خان نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر سہولیات دستیاب ہے۔عامر علی خان نے کہا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کیلیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز میں پاک آئی ڈی مہم شروع کر دی گئی، انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور تکنیکی مسائل حل کر دیے گئے۔