:مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع مانسہرہ کی صدر محترمہ سیدہ سونیا حسین نے بحیثیت ممبر اسمبلی صوبہ خیبر پختونخواحلف اٹھا لیا

پیر 21 جولائی 2025 20:55

Yچناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء)مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع مانسہرہ کی صدر محترمہ سیدہ سونیا حسین نے بحیثیت ممبر اسمبلی صوبہ خیبر پختونخواحلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

محترمہ سونیا حسین نے ممبر اسمبلی صوبہ خیبر پختونخوا کا حلف گورنر فیصل کریم گنڈی سے اٹھایا،یاد رہے کہ محترمہ سیدہ سونیا حسین مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے متحرک رہنماء سید شبیر حسین شاہ مرحوم کی اہلیہ ہیں،جنہیں چند ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا،سید شبیر حسین شاہ کی پارٹی خدمات کے پیش نظر مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے خواتین کی مخصوص نشست پر سیدہ سونیا حسین کو ٹکٹ جاری کیا تھا،حلف اٹھانے کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا شاہ نے ٹکٹ دینے پر میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام،کیپٹن(ر)محمد صفدر اور تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اپنے مرحوم شوہر سید شبیر حسین شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کی صوبہ میں مضبوطی کے لیے کسی بھی قسم کی کسر نہیں چھوڑوں گی۔

۔۔